نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

افغانستان میں امریکہ کا حشر سویت یونین جیسا ہوا ہے

پنجشنبه, ۳۱ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۲:۵۲ ب.ظ


پاکستانی تجزیہ کار:

نیوزنور31جنوری/پاکستان کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار اوربین الاقوامی امو رکے ماہر نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیں نکالنے کے ٹرمپ کے فیصلے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ امریکہ اس ملک کی 17سالہ جنگ میں ناکام ہوا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’محمد اسلم خان‘‘نےکہاکہ افغانستان سے امریکی فوجیں نکالنے کے ٹرمپ کے فیصلے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ امریکہ اس ملک کی 17سالہ جنگ میں ناکام ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کے فیصلے سے امریکہ جو خود کو سوپر پاؤر کہتا ہے افغان جنگ میں اپنی شکست کو تسلیم کرچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کی راہ تلاش رہا ہے اس لئے وہ طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کے تئیں امریکہ کی جارحانہ پالیسی کا مشاہدہ کیا ہے اوراب امریکی طالبان سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد کی حمایت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ 18ماہ کے اندر اندر افغانستان سے اپنے فوجیں نکالنے پر راضی ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ امریکی افغانستان سے خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ افغانستان میں امریکہ کا حشر سویت یونین جیسا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کئی ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود امریکہ اس جنگ زدہ ملک میں اپنے مقاصد کی حصولی میں ناکام رہا ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ امریکہ کو احساس ہے کہ اس میں افغان جنگ جیتنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی ظلمے خلیل زادہ طالبان کا اعتماد حاصل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ 17سال قبل جس ملک نے افغانستان پر جارحیت کی وہ کس طرح اس ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں افغانستان میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی بڑھتی سرگرمیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے یہ گروہ نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان بارہا اپنے اس مؤقف دہراتا رہا کہ افغان جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغٖانستان میں قیام امن کے پاکستان اور پورے علاقے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی