نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ :

 نیوزنور31جنوری/فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن کے نواحی علاقوں میں صہیونی فوج نے جا بہ جا بارودی سرنگیں بچھا کر فلسطینیوں کی زندگی کو ایک نئے خطرے سے دوچار کر رکھا ہے ان بارودی سرنگوں کے نتیجے میں اب  تک سیکڑوں فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ بیسیوں معذور ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن کے نواحی علاقوں میں صہیونی فوج نے جا بہ جا بارودی سرنگیں بچھا کر فلسطینیوں کی زندگی کو ایک نئے خطرے سے دوچار کر رکھا ہے ان بارودی سرنگوں کے نتیجے میں اب  تک سیکڑوں فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ بیسیوں معذور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہرطوباس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے بچھائی گئی سرنگوں کے خطرات سے آگاہی کے لیے رضاکارانہ مہمات بھی جاری رہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں طوباس کے محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا شمالی وادی اردن کے عین البیضاء اسکول میں کی گئی نمائش میں طلباء اور عام شہریوں کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح ان بارودی سرنگوں سے بچ سکتے ہیں اس موقع پر ماہرین نے کہا کہ اسرائیلی فوج آئے روز اس علاقے میں جنگی مشقیں کرتی ہے ان مشقوں کے دوران بھی کئی بم ناکارہ ہوجاتے ہیں اور انہیں پھینک دیا جاتا ہےاور وہ بم بعد ازاں  کسی بھی موقع پر دھماکے سے پھٹ سکتے ہیں شرکاء کو بتایا گیاکہ اسرائیلی فوج کی بارودی سرنگیں اور ناکارہ بم کس طرح کے ہوسکتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جاسکتا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سنہ 1967ء کی جنگ میں وادی اردن پرغاصبانہ قبضہ کیا اور سنہ 1967ء کی جنگ میں اس علاقے میں بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائی گئیں صہیونی فوج نے وادی اردن کے 23 دیہاتوں کے اطراف کو گھیرے میں لینے اور ان کی اراضی پر قبضے کے لیے آئے روز فوجی مشقیں جاری رکھی ہوئی ہیں اسرائیلی فوج کی مشقیں فلسطینیوں کےگھروں سے بہ مشکل 100 میٹردور ہوتی ہیں اس طرح فلسطینی اپنے مال مویشی سمیت اپنے گھروں کے اندر محصور ہو کررہ جاتےہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  صہیونی فوج نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ناکارہ بم اس علاقے میں پھینکنا شروع کر کررکھے ہیں اور سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد اب تک بارودی سرنگوں سے 37 فلسطینی شہید اور 380 زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی