نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی:

 نیوزنور31جنوری/عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی برائے فلسطین نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے القدس کو یہودیانے کی کارروائیوں کو خطرناک جارحیت قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی برائے فلسطین’’ سعید ابو علی‘‘نے کہا کہ اسرائیل القدس کا نقشہ بدلنے  اور مسجد اقصیٰ  کو یہودی آبادکاروں کے حوالے کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ یہودی آباد کاروں، ارکان کنیسٹ، وزراء اور اسرائیلی سرکاری عہدیداروں کے مسجد اقصٰی پر دھاوے مقدس مقام کے خلاف ننگی جارحیت ہے جس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

موصوف معاون نے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی پشت پناہی  اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے فائدہ اُٹھا کر قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے میں  رنگنے میں سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کےتمام ریاستی ادارے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت القدس میں مذہبی اشتعال انگیزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے دھاوے بین الاقوامی قوانین اور مذہبی تعلیمات کے منافی ہے۔

سعید ابو علی نے مزید فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے نسل پرستانہ اور استعماری منصوبوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ اسرائیل باقاعدہ منصوبے کے تحت القدس کی اسلامی  اورتاریخی شناخت کو مسخ کرنے کی سازش کررہا ہے۔

القدس

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی