بحرینی عوام اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں فلسطینی قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے
بحرینی حزب اختلاف جماعت:
نیوزنور28مئی/بحرین کی حزب اختلاف جماعتوں نے یوم القدس کی ریلیوں میں بھاری عوامی شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک فلسطینی قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی حزب اختلاف جماعتوں نے یوم القدس کی ریلیوں میں بھاری عوامی شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک فلسطینی قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
بیان میں کہاگیا کہ ہم امریکہ کی طرف سے اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں امریکہ کے اس اقدام سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔
بحرین کی حزب اختلاف جماعتوں کے بیان میں کہاگیاہےکہ اسرائیل کی حمایت میں بحرینی حکام نے جو بیان جاری کیا ہے بحرینی عوام اس کی مذمت کرتی ہے اوراس بیان کا تعلق صر ف اورصرف آمر آل خلیفہ خاندان اوراس خاندان سے وابستہ مجرموں سے ہے۔
بیان میں مزیدکہاکہ بحرینی عوام سے تاکید کی گئی کہ وہ یوم القدس کےآئندہ ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
- ۱۸/۰۵/۲۸