نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سربراہ:

 نیوزنور31جنوری/مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سربراہ  نے کہا ہے کہ شام اس وقت عالم اسلام کے لیے عزت اور دشمنان اسلام کے لے ذلت و رسوائی کا سبب بنا چکا ہے اور وہ تمام افراد جو عزت و شرف کے خواہاں ہیں وہ یہاں اس وقت دمشق میں موجود ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سربراہ  ’’آیت اللہ اراکی‘‘نے عالم اسلام کے بزرگ علماء کے اجلاس کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بزرگ علماء دنیا اور آخرت کی خوبیوں کے بیان کرنے والے ہیں اور ہم اس وقت شام کے دارالحکومت جو کہ شہر استقامت اور مقاومت ہے اس نیک امر کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شام اس وقت عالم اسلام کے لیے عزت اور دشمنان اسلام کے لے ذلت و رسوائی کا سبب بنا چکا ہے اور وہ تمام افراد جو عزت و شرف کے خواہاں ہیں وہ یہاں اس وقت دمشق میں موجود ہیں ہم ہر اس انسان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کے لیے تیار ہیں جو ظلم اور استقبار کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا حوصلہ رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا آیا ابھی بھی کوئی ایسا ہے جس پر امریکہ اور صہیونی طاقتوں کی حقیقت واضح نا ہوئی ہو؟ سعودی عرب سے ہزار اختلافات کے باوجود امریکہ کو اجازت نہیں دیں گے کہ سعودی حکمرانوں کی تحقیر کرے اور ان کو ذلت کا نشانہ بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیا جو عزت عراق، شام کو میّسر ہوئی وہ ان کے علاوہ کہیں وجود رکھتی ہے اس وقت عراق اور شام اسلام کی عزت اور شرف کا نمونہ بن چکے ہیں اور یہ صرف امریکہ و صہیونی طاقتوں کے سامنے استقامت کا نتیجہ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی