نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


معروف ایرانی عالم دین:

 نیوزنور31جنوری/ایران کے  ایک مشہور عالم دین نے اسلامی اتحاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد کا مطالب مذہبی عقائد سے دستبرداری نہیں ہے بلکہ مشترکہ دشمن کے مقابل اسلامی اتحاد ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سرزمین ایران کے مشہور عالم دین آیت الله’’ محمد تقی مصباح یزدی ‘‘نے اپنے درس اخلاق میں کہا کہ دو راہے پر کھڑے انسان کو اپنے راستہ کا انتخاب کرنا چاہئے  تمام مسائل اور مشکلات اس بات کا سبب بنتے ہیں کہ انسان دو راہے پر کھڑا ہو تاکہ اپنی مرضی کے مطابق راستہ کا انتخاب کرسکے ۔

انہوں نے کہا کہ انسان کے اندر خیر و شر کا جزبہ پایا جاتا ہے انسان میں حب ذات پوشیدہ ہے کیوں کہ اگر اس کے اندر حب ذات کا جزبہ نہ ہو تو پھر اپنے مقصد کے حصول کی کوشش نہیں کرے گا۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حب ذات انسان کو مغرور اور متکبر نہ بنائے کہا کہ اگر ذات کو غلط راستہ میں استعمال کیا گیا تو انسان عبادت الہٰی میں خلوص نہ لا پائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ان آفتوں اور عیوب سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے عمل کو کم دیکھےانسان خود کو الہٰی آداب کا مقید بنائے اپنی اس طرح تربیت کرے کہ عبادتوں کی انجام دہی اس کے لئے جیلیوں کی صورت نہ بننے پائے اور یہ حالت نفس کو کنڑول کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔

آیت الله مصباح یزدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہر معاشرے کے دشمن موجود ہیں کہا کہ اسلامی معاشرہ کے بھی دشمن ہیں کچھ دشمنوں کو اسلام اور خدا پرستی سے دشمنی ہے اور اس کے مخالف ہیں ایسے وقت اور ایسی جگہ ان لوگوں سے رابطہ قائم رکھنا ضروری ہے جو اسلام کو مانتے ہیں اور اسے قبول کرتے ہیں تاکہ مشترکہ دشمن کے مقابل مضبوط اور پیروز ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلا م میں مختلف مذاہب موجود ہیں اور ایسے دشمن موجود ہیں جنہیں اسلام اور خدا پرستی پر اعتراض ہے کیوں کہ وہ اپنے منافع کی تکمیل کے درپہ ہیں اور اپنے نفس کے غلام ہیں اور عقل اس بات کا حکم کرتی ہے کہ مشترکہ دشمن رکھنے والوں کے درمیان آپسی اختلاف نہیں ہونا چاہئے تاکہ اسلام کا نقصان نہ ہونے پائے۔  

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے مشترکہ دشمن کے مقابل متحد رہنا چاہئے  جب اہم مسائل موجود ہوں تو ہمیں چھوٹے موٹے اور جزئی مسائل پر توجہ نہیں کرنی چاہئے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی