مغرب شام پر ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو فوری طورپر ختم کرے
روسی عیسائی مذہبی رہنما:
نیوزنور31جنوری/روس کے ایک عیسائی مذہبی رہنما نے تاکید کی ہے کہ شام میں امن واستحکام بحال ہوا ہے اوراس لئے اس ملک کی عوام کے خلاف مغربی ممالک کی یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں کو فوری طورپر اُٹھالیا جانا چاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’آرچ بشپ یوہانا‘‘نے کہا کہ شام میں امن واستحکام بحال ہوا ہے اوراس لئے اس ملک کی عوام کے خلاف مغربی ممالک کی یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں کو فوری طورپر اُٹھالیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ سالوں کے مقابلے میں شام کی موجودہ صورتحال قدرے بہتر ہے اور شہر وقصبوں میں امن واستحکام بحال ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں دہشتگردوں نے مغرب کی حمایت سے اسکولوں واسپتالوں اور تاریخی مراکز کو تباہ کیا ہے اورشام کی تعمیرنو میں روس اہم کردارادا کرنے جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں مغربی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو شکست دینے میں دمشق کے دوست ممالک خاص کر ایران اورروس نے کلیدی کردارادا کیا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۳۱