امریکہ عراق کی خودمختاری کا احترام کرکے عراق سے نکل جائے
پنجشنبه, ۳۱ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۳۶ ب.ظ
عراقی قانون ساز:
نیوزنور31جنوری/عراق کے ایک سینئر قانون ساز نے دارالحکومت بغداد اوردیگر شہروں میں امریکی افواج کی تعیناتی کے خطرناک نتائج کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت عراق کی ارضی سالمیت اورخودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’السید صورت‘‘نے شامی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں دارالحکومت بغداد اوردیگر شہروں میں امریکی افواج کی تعیناتی کے خطرناک نتائج کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن حکومت عراق کی ارضی سالمیت اورخودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی رہائشی علاقوں میں امریکی فوجی موجودگی بغٖداد اور واشنگٹن کے درمیان سیکورٹی معاہدے کے منافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراق میں ترکی اورامریکی افواج کے اقدامات عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔
- ۱۹/۰۱/۳۱