ایران مشرق وسطیٰ علاقے کی ایک عظیم طاقت ہے
روزنامہ القدس العربی:
نیوزنور31جنوری/روزنامہ القدس العربی نے ایران میں اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چار دہائیوں کےدوران اسلامی جمہوریہ ایران ایک عظیم علاقائی طاقت میں تبدیل ہوا ہےاور اس کی پالیسی علاقے میں امن واستحکام قائم کرنے پر مبنی رہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ القدس العربی نے ایران میں اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چار دہائیوں کےدوران اسلامی جمہوریہ ایران ایک عظیم علاقائی طاقت میں تبدیل ہوا ہےاور اس کی پالیسی علاقے میں امن واستحکام قائم کرنے پر مبنی رہی ہے۔
روزنامہ نے ایران اورسعودی عرب کا موازانہ کرتے ہوئے کہاکہ جہاں ایک طرف سعودی عرب علاقے میں جدید ہتھیاروں سے لیس ہے وہیں اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودیہ کے مقابلے میں علاقے میں عظیم کردار ادا کرنے کی بنیاد اپنائی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مشرق وسطیٰ علاقے کے اہم حصوں پر اس کا ذبردست اثرورسوخ ایرانی حکام کی عظیم کامیابی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ نہ صرف آج عراق ،شام ،لبنان اوریمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ذبردست اثرورسوخ ہے بلکہ دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی اس کے اثرورسوخ میں ذبردست اضافہ ہوا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۳۱