نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران جوہری معاہدے پر مسلسل عمل کررہا ہے

پنجشنبه, ۳۱ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۳۰ ب.ظ


آئی اے ای اے کے سربراہ:

 نیوزنور31جنوری/عالمی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے سربراہ نے ایک بار پھر جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی جانب سے شفاف کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے سربراہ ’’یوکیو امانو‘‘نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران جوہری معاہدے پر مسلسل عمل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیاں عالمی جوہری ادارے کی پہلی ترجیح ہیں۔

موصوف سربراہ  نے کہا کہ عالمی ادارے کی جانب سے ایران کی جوہری سرگرمیوں اور جوہری معاہدے پر عمل کے حوالے سے نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل کررہا ہے اور جیسا کہ ہم متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ اہم بات یہ ہے کہ ایران اس معاہدے کی پابندی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے اب تک 13 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے متعلق ایرانی وعدوں پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹس شائع کی تھیں اس کے باوجود امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تمام عالمی قوانین اور اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے گزشتہ سال مئی میں غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے نکل گئے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی