ایرانی اسلامی انقلاب دنیا کی وہ واحد مثالی تحریک ہے جو سامراجیت کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے
سابق چینی سفیر :
نیوزنور31جنوری/ایران اور لبنان میں تعینات سابق چینی سفیر نے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح سے عالمی امن و خوشحالی کے لئے مدد فراہم ہوئی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران اور لبنان میں تعینات سابق چینی سفیر ’’لی چی تانگ‘‘ جو 2002 سے 2007 سے تہران میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے چکے ہیں نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح سے عالمی امن و خوشحالی کے لئے مدد فراہم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایک قابل تعریف کامیابی ہے ایران میں 40 سال گزرنے کے بعد بھی آج انقلاب ترقی اور کامیابی کی راہ پرگامزن ہے۔
سابق چینی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عوام کی جانب سے آزادی کے لئے اُٹھنے والی دنیامیں واحد مثالی تحریک ہے اور دنیا کی دیگر قوموں کے لئے ایران کی انقلابی تحریک رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی عوام اپنے مستقبل کے مالک ہیں اور دنیا کی سامراج اور غنڈہ گرد قوتوں کی ایرانیوں کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ زمانہ چلاگیا جو اغیار ایران پر حاوی ہو کر اس کے وسائل اور اثاثوں پو ڈاکہ ڈالتے تھے اب ایرانی قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتی ہے جبکہ اسلامی انقلاب بھی سامراج قوتوں کی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوا ہے۔
لی چی تانگ نےمزید ایران چین دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ چین نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہے گا اور اس سے متعلق وہ کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کرے گا۔