سید حسن نصراللہ کے بیان نے صیہونیوں کی نیند حرام کردی
لبنانی تجزیہ کار:
نیوزنور31جنوری/ایک معروف لبنانی تجزیہ کار نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے اس بیان کہ لبنان پر حملہ اسرائیل کی تاریخی اورتباہ کن حماقت ہوگی اورلبنان پر حملہ کیاگیاتو صیہونی دشمن کونہ بھولنے والا سبق سکھائیں گےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہےکیونکہ اسے صیہونی دشمن کے خلاف لبنان کی دفاعی طاقت کا اندازہ ہوتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’وسیم بازی‘‘نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے اس بیان کہ لبنان پر حملہ اسرائیل کی تاریخی اورتباہ کن حماقت ہوگی اورلبنان پر حملہ کیاگیاتو صیہونی دشمن کونہ بولنے والا سبق سیکھائیں گےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل کیونکہ اسے صیہونی دشمن کے خلاف لبنان کی دفاعی طاقت کا اندازہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سید حسن نصراللہ کے بیان کے بعد یقینی طورپر غاصب صیہونی رژیم شام پر دوبارہ حملہ کرنے کی جراءت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ سید حسن نصراللہ کےاس بیان نے صیہونی دشمن کی نیند حرام کردی ہے۔
واضح رہے کہ المیادین نیوز چینل کےساتھ انٹرویو میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہاتھا کہ غاصب صیہونی رژیم کےساتھ ہم حالت جنگ میں ہیں اورکسی بھی وقت صیہونی رژیم کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑ سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ لبنان پر صیہونی حکومت نے حملے کی حماقت کی تو اسے نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔
- ۱۹/۰۱/۳۱