آسٹریا ایران کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے
آسٹر یائی وزیر:
نیوزنور31جنوری/آسٹریا کے نائب وزیر برائے ڈیجیٹل اور اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے نائب وزیر برائے ڈیجیٹل اور اقتصادی امور ’’مائیکل سٹرل‘‘نے ویانا میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
نشست کے دوران اعلی ایرانی سفارتکار نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ایران کیلئے یورپ کا مخصوص مالیاتی نظام (spv ) کے نفاذ سے دونوں ملکوں کے کاروباری شعبوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
فریقین نے ایران اور آسٹریا کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ اور موجودہ اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
قابل ذکر ہے کہ سید عباس عراقچی گزشتہ دنوں آسٹریا کے سرکاری دورے پر ویانا پہنچ گئے۔
انہوں نے ویانا میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانوکے ساتھ ملاقات میں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ماضی کی طرح ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے غیر جانبدارانہ مؤقف اختیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
- ۱۹/۰۱/۳۱