ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت سعودی اورامریکہ کی کٹھ پتلی حکومت ہے
پیٹر فورڈ:
نیوزنور28مئی/بحرین میں برطانیہ کےسابق سفیر نے کہا ہے کہ 2011ء میں انقلابی تحریک کے بعد بحرین امریکہ اورسعودی عرب کی سامراجی کالونی میں تبدیل ہوچکا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’پیٹر فورڈ‘‘نے کہا کہ 2011ء میں انقلاب تحریک کے بعد بحرین امریکہ اورسعودی عرب کی سامراجی کالونی میں تبدیل ہوچکا ہے۔
انہوں نے اسرائیل اور آل خلیفہ حکام کے درمیان بڑھتی نزدیکوں کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ کا یہ بیان کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے باعث حیرت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایک عرصے سے بحرین کے فلسطین مخالف اقدامات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2011ء میں انقلابی تحریک کے بعد آل خلیفہ شاہی خاندان نے ایران کے خلاف اسرائیل کےساتھ اپنے اتحاد کو مضبوط کیا ہے۔
- ۱۸/۰۵/۲۸