نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران ہی فلسطین کا واحد حامی ہے

پنجشنبه, ۳۱ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۰۵ ب.ظ


جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ :

 نیوزنور31جنوری/جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے ایران کو فلسطینی کا سب سے بڑا حامی قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق باحث ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ’’ زیاد النخّالہ‘‘ نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران ہی فلسطین کی حمایت کرنے والا واحد ملک ہے اور امریکہ اور دیگر ملکوں کی پابندیوں کی شکل میں فلسطین کی حمایت کا تاوان بھی ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ اسرائیل کے قیام سے لیکر آج تک مغربی ممالک اسے خطے کا حصہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

زیاد النخّالہ نے کہا کہ شام اور تحریک مقاومت کے خلاف حملوں میں بعض عرب ملکوں کا گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک اسرائیلی سازشوں میں برابر کے شریک ہیں اور اس کے ساتھ تعلقات کا کھل کر اظہار بھی کر رہے ہیں۔

جہاد اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ واپسی مارچ فلسطینیوں کا حتمی ہدف نہیں بلکہ غاصبانہ قبضے کے خلاف عوامی خدمت کا ذریعہ ہے۔

 زیاد النخّالہ نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی کا  واحد راستہ  مقاومت ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی