نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


آذربائیجان کے سیاسی تجزیہ کار:

نیوزنور31جنوری/آذربائیجان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کا رنے کہا ہے کہ شام میں گریٹر مشرق وسطیٰ منصوبے کی ناکامی کے بعد واشنگٹن اب وارسا کانفرنس کے ذریعے اپنے نئے ناپاک منصوبے کو بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں’’عاقب حیدرعلی‘‘نےکہاکہ شام میں گریٹر مشرق وسطیٰ منصوبے کی ناکامی کے بعد واشنگٹن اب وارسا کانفرنس کے ذریعے اپنے نئے ناپاک منصوبے کو بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ماضی میں دشمنانہ اقدامات کی طرح کانفرنس بھی ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ نے بارہا اسی طرح کے اقداما ت کئے تاہم وہ ہمیشہ شکست سے دوچار ہوا۔

انہوں نے کہاکہ امریکی دشمنانہ اقدامات کے باوجود علاقے اورپوری دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے کے اپنے اتحادی ممالک کےساتھ مل کر گریٹر مشرق وسطیٰ امریکی منصوبے کو شام میں ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا نے عراق میں امریکہ کی تاریخی شکست کا مشاہدہ کیاواشنگٹن اوراس کے اتحادیوں کو اس عرب ملک سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا۔

آذربائیجان کے سیاسی تجزیہ کار نے کہاکہ  امریکہ پہلے ہی بعض رجعتی علاقائی حکومتوں کی مدد سے نام نہاد عرب اتحاد قائم کرچکا ہے جس کا مقصد سب پر واضح ہے۔

وارسا میں ہونے والی ایران مخالف کانفرنس پر یورپی حکام کے مؤقف کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس اجلاس میں شرکت کیلئے یورپی ممالک نےاپنی آمادگی  کوظاہر نہیں کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی