امریکی پابندیوں سے وینزوئیلا اور روس کےتعاون پراثرنہیں پڑے گا
وینزوئیلا کے صدر:
نیوزنور30جنوری/وینزوئیلا کے صدرنے کہا ہے کہ سرکاری تیل کمپنی پی ڈی وی ایس اے پر امریکہ کی پابندیوں سے وینزوئیلا اور روس کے درمیان تعاون پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق وینزوئیلا کے صدر ’’نکولس مادرو ‘‘نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی پابندیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ روس ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی صنعت بہت طاقتور ہے اور ان کے پاس اپنے انجینئرنگ کے عملے، فنانس اور لاجسٹکس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس اور وینیزوئیلا خودمختار ممالک ہیں جو کاروبار اور سرمایہ کاری کرتے ہیں اور تیل کی پیداوار کے بڑے منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہیں اسلئے روس اور وینزوئیلا کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے میں سب کچھ ٹھیک رہے گا۔
واضح رہے کہ مادرو پر اپوزیشن لیڈرجوآن گوئیددو کو اقتدار سونپنے کا دباؤ بنانے کے لئے امریکہ نے پیر کو پی ڈی وی ایس اے کی تمام املاک بلاک کری دی اور امریکی کمپنیوں کے اس کے ساتھ معاملے پر پابندی لگا دی تھی ۔
ادھروینزوئیلا کی عدالت عظمی سپریم ٹریبونل آف جسٹس نے خود کو ملک کے عبوری صدر کا اعلان کرنے والے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیدو کے ملک چھوڑ کر جانے پر پابندی لگا دی ہے اور تفتیش مکمل ہونے تک ان کے بینک اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۳۰