نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے یمنی تجزیہ کار:

نیوزنور30جنوری/بین الاقوامی امور کے ایک یمنی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ یمن کی تین سالہ جنگ میں سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کو ہرمحاذ پر ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے حوثیوں کو کمزور کرنے کی  سعودی حکمرانوں کی کوششیں ناکام ہوئی  ہیں اور یمن کی  یہ اسلامی تحریک مقاومت پہلے سے زیادہ طاقتور ہوکر اُبھری ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’مونا زید‘‘نےکہاکہ یمن کی تین سالہ جنگ میں سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کو ہرمحاذ پر ذلت امیز شکست کا سامنا ہے حوثیوں کو کمزور کرنے کی  سعودی حکمرانوں کی کوششیں ناکام ہوئی  ہیں اور یمن کی یہ اسلامی تحریک مقاومت پہلے سے زیادہ طاقتور ہوکر اُبھری ہے۔

انہوں نےلکھا کہ سعودی عرب کے جنگی اتحاد نے گذشتہ تین سالوں کےدوران یمن کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یمن جنگ میں سعودی عرب نے اب تک سو ارب ڈالر خرچ کئے ہیں تاہم وہ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپایا ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی شاہ سلمان اور اس کے فرزند ولی محمد بن سلمان کو یقین تھا کہ وہ باآسانی سے یمن کی انصاراللہ تحریک کو کچل دیں گے تاہم ان کے تمام تر اندازے غلط ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی مہم جوئی میں سعودی جنگی اتحاد کو امریکہ کی انٹلی جنس اورلاجسٹک حمایت حاصل ہے اوراس کے باوجود سعودی جارحین کو یمن کے ہر محاذ پر شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  سعودی افواج کے پاس امریکہ کے جدید ہتھیار ہونے کے باوجود انہوں نے یمنی فوج اورانصاراللہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یمنی فوج اورتحریک انصاراللہ کی طاقت میں گذشتہ تین سالوں کے دوران کئی گناہ  اضافہ ہوا ہے اوراس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یمنی فوج اورانصاراللہ کے مجاہدین نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر جارح ممالک کے اندر اپنے میزائلوں سے ٹارگٹس کو ہدف بنارہے ہیں۔

 انہوں نے لکھا کہ علاوہ ازیں اس جنگ کےنتیجے میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات  اب پہلے سے زیادہ غیر محٖفوظ ہیں۔

انہوں نےمزید لکھا کہ سعودی حکام نے آغاز میں  یہ دعویٰ کیاتھا کہ یمن جنگ محض چند ہفتوں تک جاری رہےگی لیکن ساڑھے تین سال گذرنے کے بعد ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ سعودی عرب اس جنگ میں برُی طرح پھنس چکا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی