دفاع مقدس ایرانی قوم کے لیے گرانقدر خزانہ ہے
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف:
نیوزنور30جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے دفاع مقدس کو گرانقدر خزانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام دشمن کو ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دے گی ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ’’ جنرل محمد باقری ‘‘نےشہید حسن باقری کی یاد میں منعقد اجلاس سے خطاب میں دفاع مقدس کو گرانقدر خزانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کے ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دے گی ۔
انہوں نے کہا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ اگر اس نے ایرانی قوم کے خلاف کسی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے ایرانی قوم کے منہ توڑجواب کا سامنا کرنا پڑےگا۔
جنرل باقری نے ایران کو برتر علاقائی طاقت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کی طاقت صرف دفاعی نوعیت کی ہے ایران دشمن کے ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
- ۱۹/۰۱/۳۰