استقلال وقدرت ایران کے تئیں امریکی دشمنی کی اصلی وجہ ہے
الجزائزی سیاستدان:
نیوزنور28مئی/الجزائرکے ایک سیاستدان نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا استقلال وقدرت تہران کے تئیں امریکی دشمنی کی اصلی وجہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’بنکرنیا‘‘نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا استقلال وقدرت تہران کے تئیں امریکی دشمنی کی اصلی وجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک آزاد وخودمختار ملک ہے جو امریکی دباؤ اوردھونس کو کبھی قبول نہیں کرتا اس لئےو اشنگٹن اسلامی جمہوریہ ایران پر مختلف بہانوں سے دباؤ بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت امریکہ آزاد ریاستوں اورمقاومتی محور کو مشرق وسطیٰ میں اپنے ناجائز مقاصد کی حصولی میں ایک اہم رکاوٹ سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ علاقے میں جابر اورڈکٹیٹر حکمرانوں کے ذریعے اپنے مقاصد تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ شیعہ سنی مسلمانوں اورعیسائیوں اورمسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کو ایک علاقائی سوپرپاؤر میں تبدیل کرنا امریکہ کا ایک اہم ہدف رہا ہے بدقسمتی سے آج ہم یہ مشاہدہ کررہے ہیں کہ بعض عرب حکومتیں امریکہ کے منصوبوں کو لاگو کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شیطان بزر گ امریکہ اس بات سے آگاہ ہے کہ مقاومتی محور علاقے میں اس کے ناجائز مقاصد کی حصولی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور اسلامی جمہوریہ کو کمزور کئے بغیر مقاومت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اس لئے آج اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی طرف سے منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران عرب دنیا میں اپنا اثرورسوخ نہیں پھیلانا چاہتا ۔
- ۱۸/۰۵/۲۸