مسجد پر دستی بم حملہ شیطانی، غیر منطقی اورغیر انسانی فعل ہے
زمبونگا کی علماء کونسل:
نیوزنور30جنوری/زمبونگا کی علماء کونسل نے اپنے ایک بیان میں فلپائن کی مسجد میں دستی بم حملے کہ جس میں دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد پر حملہ غیراخلاقی فعل ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے شہر زمبونگا کی ’’علماء کونسل‘‘ نے اپنے ایک بیان میں مسجد میں دستی بم حملے کہ جس میں دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد پر حملہ غیراخلاقی فعل ہے ۔
بیان میں مسجد پر دستی بم حملے کو شیطانی، غیر منطقی اورغیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے شہریوں سے ایک دوسرے کی حفاظت کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد پر حملہ غیراخلاقی فعل ہےاور اس عمل کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جاسکتی۔
ریجنل ٹاسک فورس کے کمانڈر کرنل لیونل نیکولس نے کہا کہ مسجد پر دستی بم حملے کا تعلق تین روز پر چرچ پر ہونے والے دو بم دھماکوں سے نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز فلپائن کے صوبہ سولو کے علاقے جولو ٹاؤن میں ایک چرچ میں یکے بعدیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
- ۱۹/۰۱/۳۰