نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایمنسٹی انٹرنیشنل :

نیوزنور30جنوری/عالمی انسانی حقوق تنظیم  میں مشرق وسطیٰ کے شعبے کی ڈائریکٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں   کہا ہے کہ بحرین کی اپوزیشن جماعت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی عدالت کا فیصلہ ظالمانہ ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  عالمی انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل میں مشرق وسطیٰ کے شعبے کی ڈائریکٹر ’’سماح حدید‘‘ نے بحرین کی الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف اپیل کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ اور اس کا فیصلہ ظالمانہ ہے-

انہوں نے بحرینی حکام سے کہا ہے کہ وہ شیخ علی سلمان کو غیر مشروط فوری طور پر رہا کریں۔

 انہوں نے کہا کہ اس طرح کے عدالتی فیصلے سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ بحرینی حکام ہر اس آواز کو دبا دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہوتی ہے۔

موصوف ڈائریکٹر نےکہا کہ شیخ علی سلمان کے خلاف یہ فیصلہ بحرین میں آزادی بیان کے حق کے تابوت میں ایک اور کیل ثابت ہو گا۔

یاد رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے پیر کو شیخ علی سلمان اور ان کے دو ساتھیوں کے خلاف نچلی عدالت کے ذریعے سنائی گئی عمر قید کی سزا کی توثیق کردی ہےشیخ علی سلمان اور ان کے دو ساتھیوں، شیخ حسن سلطان اور علی الاسود پر بحرینی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے قطر کے لئے جاسوسی کی ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الوفاق پارٹی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے ہاتھوں کئی برس سے جاری ملت بحرین کی سرکوبی سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے ملت بحرین کے خلاف کسی بھی طرح کے تشدد و ہتھکنڈے کے استعمال سے دریغ نہیں کیا ہے آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم و سرکوبی کے باوجود بحرین کی عوامی تحریک اپنے مطالبات کے لئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے سیاسی حلقوں کے مطابق بحرینی حکومت کی جانب سے سزائے موت کا حالیہ حکم عوام کے احتجاجات میں شدت اور اس ملک کی عوامی تحریک میں جوش و خروش پیدا ہونے کا باعث بن سکتا ہے اور بعید نہیں کہ آل خلیفہ کا یہ فیصلہ بحرینی حکومت کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو۔

بحرین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی