کویت ایران کےساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی قطر کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے
نائب کویتی وزیر خارجہ:
نیوزنور30جنوری/کویت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران اورترکی سے تعلقات مزید بڑھانے کی قطر کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’خالد الجرالہ‘‘نےکہاکہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی سے تعلقات مزید بڑھانے کی قطر کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کےساتھ تعلقات قائم کرنے کا دوحہ کو بھرپور حق حاصل ہے ۔
اسے قبل قطر کے نائب وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان نے کہاتھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا قریبی ہمسایہ ہے اور علاقائی معاملات کے حل کیلئے خلیج فارس تعاون تنظیم کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔
کویت کے نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ خلیج فارس تعاون کونسل اور دوحہ کےد رمیان پائے جانےوالے اختلافات کے جلدی حل ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے ساتھ قطر کے کشیدہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ قطر اور سعودی عرب کے تین اتحادی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے حل کی فی الحال کوئی اُمید نظر نہیں آرہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون دو ہزار سترہ میں قطر پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے دوحہ سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور قطر کے ساتھ ملنے والی اپنی زمینی سمندری اور فضائی سرحدیں بند کر دی تھیں۔