اسلامی انقلاب کے باعث دنیا بھر کے مسلمان بیدار اور متحد ہوئے
چهارشنبه, ۳۰ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۱:۳۸ ق.ظ
ملیشیائی محقق:
نیوزنور30جنوری/ایک ملیشیائی محقق نے کہاہے کہ اسلامی انقلاب کے باعث دنیا بھر کے مسلمان بیدار اور متحد ہوئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ملیشیا کی پوترا یونیورسٹی کے پروفیسر’’زید احمد‘‘ نے کہاکہ اسلامی انقلاب کے باعث دنیا بھر کے مسلمان بیدار اور متحد ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد علاقائی اورعالمی سطح پر ایران کے کردار میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کے کامیابی کے بعد مغربی ممالک نے ایران نئے چلینجز پیدا کرنے کی کوشش کی تاہم اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مغربی سازشوں کو ناکام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک مقبول ترین انقلاب ہے اوراسی انقلاب کے باعث آج اسلامی جمہوریہ ایران ترقی وپیشرفت کے راستے پر گامزن ہے۔
- ۱۹/۰۱/۳۰