اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام کے درمیان اتحاد مثالی ہے
پاکستانی تجزیہ کار:
نیوزنور30جنوری/پاکستان کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرانی عوام اور حکومت نے اتحاد کے ذریعے مغرب کے تمام منصوبوں کو شکست دی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’جاوید حسین‘‘نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرانی عوام اور حکومت نے اتحاد کے ذریعے مغرب کے تمام منصوبوں کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام نے ہمیشہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اتحاد ویکجہتی کے ذریعے بیرونی خطرات وسازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورپاکستان کے درمیان تاریخی ،ثقافتی اورسیاسی تعلقات قائم ہیں اوران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورپاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کی سیکورٹی اوراقتصادی ترقی آپس میں جڑے ہوئے ہیں اس لئے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اوراسلامی جمہوریہ ایران کی خوشحالی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اورتعاون پر مضمر ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی امن واستحکام کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی دشمنوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں شروع کردی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایک آزادوخودمختار حکومت قائم ہو۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کیلئے امریکہ کی قیادت نے مغربی طاقتوں میں عراق کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی لیکن اسلامی جمہوریہ ایران اس جنگ میں فاتح ہوکر اُبھراہے۔
- ۱۹/۰۱/۳۰