نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

فلسطینی قصبے پر یہودیوں کا حملہ کھلی دہشتگردی ہے

سه شنبه, ۲۹ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۲۲ ب.ظ


عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون:

 نیوزنور29جنوری/عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے فلسطینی امور نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں‌ المغیر کے مقام پر یہودی شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غاصب صہیونیوں کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔

   عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے فلسطینی امور ’’ سعید ابو علی‘‘ کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ المغیر قصبے میں نہتے فلسطینیوں کا خون بہانے کا واقعہ مجرمانہ کارروائی اور کھلی دہشتگردی ہے جس پر آنکھیں بند کرنے اور خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی قصبے میں‌یہودی آباد کاروں کے حملوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

موصوف معاون نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست پر تشدد حربوں پر قائم ہے۔

عرب لیگ کے عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی اشتعال انگیزی عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور امریکہ کی صہیونی ریاست کے جرائم کی حوصلہ افزائی نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے کا موجب ہے۔

انہوں نے کہا کہ المغیر میں‌ جو کچھ ہوا وہ بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کی کھلی دہشتگردی ہےکیو نکہ یہودی شرپسندوں نے فوج کی موجودگی میں فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

ابو علی نےمزید عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں  کویہودی آباد کاروں کے حملوں میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور صہیونی ریاست پر فلسطینیوں کے حقوق کےحوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

وا  ضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلح یہودی بلوائیوں نے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں رام اللہ میں المغیر کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دو درجن زخمی ہوگئے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی