نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی تجزیہ کار :

 نیوزنور29جنوری/ایک سنیئر برطانوی تجزیہ کار نے کہا ہے  کہ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد 40 سالوں میں ایرانیوں کے خلاف دشمنی اور پابندیوں کا نتیجہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایرانی قوم کی حیران کن ترقی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر’’روڈنی شیکسپر‘‘نے لندن میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ساےتھ انٹریو میں کہا کہ کہ انقلاب کے 40 سال گزرنے کے بعد بھی ایران کے خلاف دشمنی اور پابندیوں سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا بلکہ ایرانی قوم نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ 1979 میں جب انقلاب آیا تو اس کے وسیع اثرات سامنے آئے اور اس نے ثابت کردیا کہ مغربی سرمایہ دارانہ نظام اور سوویت کمیونزم کے علاوہ بھی کوئی تیسرا راستہ موجود ہے۔

سیاسی امور کے برطانوی تجزیہ کار نے کہا  کہ ایران میں انقلاب مذہبی، قومی اور ایک ثقافتی انقلاب کا ایک مجموع ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں دیکھی تھی اسی وجہ سے دنیا حیرانگی کے علاوہ مایوسی کا بھی شکار رہی۔

انہوں نے  کہا کہ ایران میں انقلاب کے 40 سال گزرنے کے بعد بھی آج لاکھوں ایرانی انقلاب کی سالگرہ کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں بالخصوص 11 فروری کی ریلیوں میں تاریخی شرکت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے آس پاس دنیا کی بدترین ظالم ترین اور جابر ترین حکومتیں ہیں جبکہ آج سعودی عرب کو دوسروں سے زیادہ ایران میں جمہوریت سے خوف ہے۔

پروفیسر روڈنی شیکسپر مزید کہاکہ دباؤ، پابندیوں اور عراق کی جانب سے آٹھ سالہ مسلط کردہ  جنگ کے باوجود بھی ایران کی ترقی کا سفر جاری رہا تاہم بعض مشکلات تو ہیں مگر ایران کی ترقی حیران کن ہے۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی