ایران ایک علاقائی اور بین الاقوامی طاقتور ملک ہے
پاکستانی خاتون سنیٹئر:
نیوزنور29جنوری/پاکستان قومی اسمبلی کی خاتون رکن نے ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم طاقتور ملک بن گیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سنیٹئر’’ بیگم نزہت صادق ‘‘نے ایران میں اسلامی انقلاب کو اپنی نوعیت میں مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم طاقتور ملک بن گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ایران سے محبت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلقات کی خاطر وہ ایرانی عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر وسنیٹئر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں اچھی پیشرفت حاصل ہوئی ہے اور پاکستان کی سابق حکومت نے اس حوالے سے بڑے اچھےاقدامات کیے ہیں۔
انہوں نےہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر دلچسپی رکھتے تھے اور پاکستان کی نئی حکومت کو بھی ایران کیساتھ تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔
پاکستانی سنیٹئرنے کہا کہ ایران اور پاکستان کو ہمسایہ ممالک کے ناطے سے ایک دوسرے کیساتھ مل کر اقتصادی شعبے میں اور مضبوط ہونا چاہیے۔
پاکستان قومی اسمبلی کی خاتون رکن نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی شعبے میں اور مضبوط ہونے کیلئے خطے میں قیام امن کی ضرورت ہے جسے حاصل کرنے کیلئے ہمسایہ ممالک بالخصوص ایران کیساتھ تعمیری اور مناسب تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔
- ۱۹/۰۱/۲۹