نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی دفاعی ذرائع:

 نیوزنور29جنوری/دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  دہشتگردوں کی نابودی کی غرض سے شامی فوج کے تازہ دم دستے ملک کے مغربی اور شمالی محاذ پر پہنچ گئے ہیں۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ شامی فوج کے تازہ دم دستوں جو ٹینکوں اور توپوں سے لیس ہیں  کوصوبہ ادلب اور حماہ کے محاذوں پر تعینات کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ان علاقوں سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر کے حکومت کا مکمل کنٹرول قائم کرنا ہے۔

بیان کے مطابق شامی فوج نے اتوار کی شب شمالی حماہ کے علاقے الاربعین کی جانب سے دہشتگردوں کی پیشقدمی کو بھی ناکام بنا دیاشامی فوج کے توپ خانے نے شمالی صوبے حماہ کے علاقوں الزکاہ، الاربعین، طامنہ اور حصرایا میں دہشتگردوں کے ٹھکانون پر گولہ باری کی کیونکہ تحریر الشام سمیت مختلف دہشتگرد گروہ حماہ اور ادلب کے شمالی نواحی علاقوں میں سرگرم ہیں اور وہاں سے شام کے مخلتف علاقوں پر حملے کرتے ہیں۔

دریں اثنا  شام کی حکومت نے روس کے تعاون سے مشرقی ادلب کے ابوظہور پاس کو انسان دوستانہ امداد کی غرض سے کھول دیا ہےاوریہ کوریڈرو ان لوگوں کے لئے کھولا گیا ہے جو دہشتگردوں کے زیر قبضہ علاقوں سے نکل کر شامی فوج کے کنٹرول والے محفوظ علاقوں کی جانب کوچ کرنا چاہتے ہیں۔

شامی فوج نے دہشتگردوں کی قید سے رہائی پانے والے شہریوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے کے لیے علاقے میں ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔

شامی فوج اس سے پہلے بھی ابوظہور پاس کو کھول چکی ہے جس کا مقصد دہشتگردوں کے زیرقبضہ علاقوں سے عام شہریوں کے انخلاء کو محفوظ اور اس میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے شامی فوج نے صوبے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے الشریعہ میں داخل ہونے کی دہشتگردوں کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے ابو رعیدہ کے اطراف میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری اور مرکبہ کے علاقے میں دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی