مقدس یروشلم القدس شہر فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے
سربیائی صحافی:
نیوزنور28مئی/سربیا کے ایک معروف صحافی نے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم تاریخی فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس یروشلم القدس شہر فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر مشہد میں ’’یروشلم القدس فلسطین‘‘ کا ابدی دارالحکومت ہے کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربیائی صحافی’’تیسا نووک‘‘نے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم تاریخی فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس یروشلم القدس شہر فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشہد مقدس میں اس طرح کے اجلاس کے انعقاد سے مسئلہ فلسطین کو دنیا بھر میں اُجاگر کرنے میں مدد ملےگی کیونکہ اجلاس کے شرکاء اپنے ممالک میں خاصا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اجلاس کا مقصد شرکاء کے ذریعے تمام ممالک میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم مغربی سامراج کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اسی طرح کے بیان میں تحریک مقاومت حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہاکہ بیت القدس فلسطینیوں کا ابدی دارالحکومت ہے اورہم اسے دستبردار نہیں ہوسکتے اوراگر فلسطینی عوام اپنے اوپر پڑنے والے دبا ؤ کا مقابلہ اورمخالفت کا اعلان کرکے بیت المقدس کو فلسطین کا ابدی دارالحکومت باقی رکھنے پر ڈٹ جاتی ہے تو کوئی بھی انہیں سرزمیوں سے الگ نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے کہاکہ عرب اوراسلامی اقوام کو جان لینا چاہئے کہ غاصبوں کے مقابلے میں مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں ان کے مظاہرے اوراجتماعات بہت ہی اہم اورفیصلہ کن ہیں۔
- ۱۸/۰۵/۲۸