نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حکومت ایران کے ترجمان:

نیوزنور03 مئی/حکومت ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی بعد کی صورت حال کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایٹمی معاہدے سے ممکنہ طور پر امریکہ کے نکلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد بننے والی امکانی صورت حال کے لئے مکمل تیاری ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں لازمی تدابیر اور ضروری بجٹ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

انھوں نے صیہونی وزیر اعظم کے ایران مخالف ڈرامے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اسرائیل، ایران اور ایٹمی معاہدے کے خلاف ہمیشہ ہی منفی پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے۔

نوبخت نے کہا کہ آئی اے ای اے ہی واحد ایسا اہل ادارہ ہے جو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس عالمی ادارے نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور اس میں کسی طرح کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی