نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


الوفاق ملی اسلامی:

 نیوزنور29جنوری/ بحرین کی آمریت مخالف سیاسی جماعت نے اپنے ہر دلعزیز رہنما شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے آمریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حمایت یافتہ بحرین کی شاہی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے آمریت مخالف رہنما اور الوفاق ملی اسلامی پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہےجس پر بحرین کی آمریت مخالف سیاسی جماعت’’ الوفاق ملی اسلامی پارٹی‘‘نے اپنے ہر دلعزیز رہنما شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے آمریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

الوفاق ملی اسلامی پارٹی نے شیخ علی سلمان  کے خلاف عدالتی فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام ظالم شاہی نظام کے خاتمے اور معتدل جمہوری نظام کے خواہاں ہیں۔

یار دہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام سعودی عرب کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین کی شاہی حکومت، سعودی فوج کے تعاون سے ملک میں جاری عوامی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے دوران درجنوں بحرینی شہری شہید اور ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں ہزاروں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے اور انہیں بے بنیاد الزامات کے تحت طویل المدت قید اور حتیٰ موت کی سزائیں سنائی جا ری ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی