امریکی پالیسی مکڑی کے جالے کی طرح کمزور ہے
لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور29جنوری/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے وینزیلا کے صدر نیکوڈس موڈروکی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی امریکی کوششوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پالیسی مکڑی کے جالے کی طرح کمزور ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’شیخ مہر حمود‘‘نے وینزیلا کے صدر نیکوڈس موڈروکی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی امریکی کوششوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسی مکڑی کے جالے کی طرح کمزور ہے۔
انہوں نے کہاکہ لبنان اورفلسطینی قوم کی اسلامی مقاومتی تحریکوں نے ہر محاذ پر امریکہ کو شکست دےکر اسے ذلیل ورسوا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین پر صیہونی قبضے اورفلسطینی عوام کے خلاف انسانیت سو زجرائم کی حمایت کرنے والے امریکہ کی پالیسی مکڑی کے جال کی طرح کمزور ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ اسلامی مقاومتی محاذ کو کمزور کرنے کی اپنی شیطانی سازوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوپائےگا۔
- ۱۹/۰۱/۲۹