دہشتگردی شامی عوام کے عزم وارادوں کو کمزور نہیں کر سکتی ہے
سه شنبه, ۲۹ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۵۳ ب.ظ
شامی عیسائی رہنما:
نیوزنور29جنوری/شام کے ایک عیسائی مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ دہشتگردی شامی عوام کے عزم وارادوں کو کمزور نہیں کر سکتی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’ایگنلٹس اپریم‘‘نےکہاکہ دہشتگردی شامی عوام کے عزم وارادوں کو کمزور نہیں کرسکتی ہے۔
انہوں نے شام میں امن واستحکام کو بحال کرنے میں شامی فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ تکفیری دہشتگردی اور اس کے حامی شامی عوام کے عزم ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہاکہ پورے مشرق وسطیٰ کا امن واستحکام شام کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بیرونی طاقتوں کی طرف سے شام کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہئے۔