پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو امریکہ کی پالیسی رہی ہے
پاکستان سنی تحریک رکن :
نیوزنور29جنوری/ پاکستان سنی تحریک خیبر پختونخوا کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت بعض اسلامی ممالک نے اُمت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک خیبر پختونخوا کے سربراہ’’ محمد انعام الحق قادری‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں شکست ہوچکی ہےاور اب وہ باعزت راستہ تلاش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ آور ہوکر ظلم کیااس سعودی فوجی اتحاد کو فلسطین نظر کیوں نہیں آیا کیا یمن میں دہشتگرد بیٹھے ہوئے ہیں۔؟
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی یہ پالیسی انتہائی غلط ہےسعودی انتظامیہ کو دیکھنا چاہیئے کہ یہ ظلم ہونے کیساتھ ساتھامت مسلمہ میں مزید تقسیم کا باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی فوج کو مسلمانوں کےخلاف ہونے والے مظالم پر حرکت میں آنا چاہیئے ۔
موصوف سربراہ نے اسلامی تعاون تنظیم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اس حوالے سے اچھا رول ادا کرسکتی تھی لیکن افسوس کہ مسلم ممالک کی ترجیحات ہی آج کل کچھ اور ہیں اور یہ سارا کھیل امریکہ کا بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم حکمرانوں کو امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار نہیں بننا چاہئیے اور اگر مسلمان متحد ہو گئے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔
- ۱۹/۰۱/۲۹