امریکہ دہشتگردی کے ذریعے دنیا کے آزاد ممالک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے
روسی تجزیہ کار:
نیوزنور29جنوری/روس کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار کے مطابق حکومت واشنگٹن دنیا کے مختلف ممالک پر اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’ویلاری علاقسیف‘‘نےکہاکہ حکومت واشنگٹن دنیا کے مختلف ممالک پر اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے امریکہ ،اسرائیل اوران کے اتحادیوں کو شام کے موجودہ بحران کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہاکہ ان ممالک نے تکفیری دہشتگردی کے ذریعے شام کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ ان ممالک نے نہ صرف شام اورعراق بلکہ لیبیا اوریورپی ملک یوکرائین میں بھی بحران ایجاد کئے ۔
انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں روس کے کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ماسکو شام کی تعمیر نو میں بڑاکردارادا کرنے جارہی ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۲۹