نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی دفاعی تجزیہ کار:

نیوزنور29جنوری/شام کے دفاعی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے بیلسٹک میزائل دشمنوں کے حملوں سے محفوظ ہیں اور مقبوضہ  فلسطینیوں کے تمام علاقے شامی میزائلوں کی زد میں ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’رضا شریکی‘‘نےکہاکہ ملک کے بیلسٹک میزائل دشمنوں کے حملوں سے محفوظ ہیں اور مقبوضہ  فلسطینیوں کے تمام علاقے شامی میزائلوں کی زد میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شام ایک بڑی میزائل طاقت ہے اور میزائلوں کے ایک بڑے ذخیرے کو بعض اسٹریٹجک علاقوں میں تعینات کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا آئیرن ڈونگ میزائل دفاعی نظام شام کے میزائلوں کو ناکارہ نہیں کرسکتاہمارے اسٹریٹجک میزائل مقبوضہ فلسطین میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شام نے اپنے میزائلوں کو اسرائیل اوردہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئےخفیہ جگہوں پر ذخیرہ کرلیا ہے۔

اسے قبل صیہونی روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے قابض صیہونی فوج کے حوالے سے لکھاتھا کہ  اسرائیل نے تل ابیب بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شام کی دھمکی کے بعد آئیرن ڈوم میزائل دفاعی نظام تعینات کردیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے جب اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشارالاجعفری نے سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں کہاکہ سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کرےگا۔

انہوں نے کہاکہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کرکے تل ابیب کے آئیرپورٹ کو نشانہ بنائےگا۔

شامی مندوب نے کہاکہ سلامتی کونسل میں امریکہ اوربرطانیہ کی حمایت کے باعث غاصب صیہونی رژیم کو شام میں کاروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی اسرائیل کی قابض افواج نے اتوار اورپیر کو دمشق کے بین الاقوامی آئیرپورٹ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں کم ازکم 13افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

شامی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے تیس سے زائد میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیاتھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی