جنگ کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران تل ابیب اورواشنگٹن کوبھاری نقصان پہنچاسکتا ہے
روسی نیوزایجنسی:
نیوزنور29جنوری/روس کی ایک نیوز ایجنسی نے اس بات کےساتھ کہ امریکہ اورغاصب صیہونی رژیم کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران ایک آسان ٹارگٹ نہیں ہے تاکید کےساتھ کہا ہے کہ واشنگٹن اورتل ابیب کےایران مخالف منصوبے شکست سے دوچار ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’سپوٹنک ٹیلیا‘‘نے اس بات کےساتھ کہ امریکہ اورغاصب صیہونی رژیم کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران ایک آسان ٹارگٹ نہیں ہے تاکید کےساتھ کہا ہے کہ واشنگٹن اورتل ابیب کےایران مخالف منصوبے شکست سے دوچار ہیں۔
مذکورہ نیوز ایجنسی نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہزاروں سالہ پرانی تاریخ ہے اوراس ملک کی عوام کے درمیان مضبوط اتحاد قائم ہے۔
نیوز ایجنسی نے لکھا کہ اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے اور خطے میں تہران کے بڑھتے علاقائی اثرورسوخ سے اس کے دشمن خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ اوراسرائیل کا آسان ہدف نہیں ہے اورجنگ کی صورت میں ایران امریکہ اوراسرائیل کو بھاری نقصان پہنچاسکتا ہے۔
نیوزایجنسی نے لکھا کہ امریکہ یورپی یونین کے ذریعے تہران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے تہران حکومت کمزور کرنا امریکہ کا حتمی مقصد ہے جو یقینی طورپر یورپ کے مفاد میں نہیں ہے۔
سپوٹنک اٹلیا نے لکھا کہ اگرچہ امریکی پابندیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں بعض اقتصادی مسائل پیدا کئے ہیں تاہم ایران کی سیاسی قیادت کو اکثریتی عوام کی حمایت حاصل ہے جبکہ امریکہ کے تئیں ایرانیوں میں نفرت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔