حزب اللہ لبنان میں غاصب اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
پال لارودی:
نیوزنور29جنوری/امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار اوربین الاقوامی امو رکے ماہر نے کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ میں غاصب صیہونی رژیم کو بھاری نقصان پہنچانے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایک مختصر انٹرویو میں ’’پال لارودی‘‘نےکہاکہ لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ میں غاصب صیہونی رژیم کو بھاری نقصان پہنچانے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2006ء کی 33روزہ جنگ کے بعد اسرائیلی یہ سمجھ چکےہیں کہ حزب اللہ اسرائیل کو دنیا کےنقشے سے مٹانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم لبنان پر ایک اورجنگ مسلط کرنے کی جراءت نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ 27جنوری کو اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے سربراہ نے کہاکہ لبنان پر حملہ اسرائیل کی تاریخی اورتباہ کن حماقت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ لبنان پر حملہ کیاگیاتو صیہونی دشمن کو نہ بولنے والا سبق سیکھائیں گے ۔
سید حسن نصراللہ نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ ہم حالت جنگ میں ہیں اور کسی بھی وقت صیہونی ریاست کےساتھ بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑ سکتی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے جب مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر کھودی گئی سرنگوں اوران کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مسماری کے بارے میں پوچھا گیاتو انہوں نے کہاکہ ان سرنگوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں تھی ان میں سے بعض 13سال پرانی تھی۔
- ۱۹/۰۱/۲۹