امریکہ کےسامراجی ایجنڈے کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی انقلاب نے خاک میں ملادیا ہے
روسی یونیورسٹی پروفیسر:
نیوزنور29جنوری/روس کی سینٹ پیٹرس برگ یونیورسٹی کےپروفیسر نےکہا ہے کہ امریکہ کےسامراجی ایجنڈے کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی انقلاب نے خاک میں ملادیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایک انٹرویو میں ’’الیگزنڈر سوٹ چنکو‘‘نےکہاکہ امریکہ کےسامراجی ایجنڈے کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی انقلاب نے خاک میں ملادیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے کے خلاف امریکہ کے سامراجی ایجنڈے کو ایران نے خاک میں ملادیاہے اور اس لئے امریکہ ایران کو اپنا دشمن سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی ڈیموکریکٹس یا ریپبلکن مشرق وسطیٰ علاقے کےقدرتی ذخائر پر اپنا مکمل کنٹرول چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آزاد وخودمختار پالیسی جو علاقے پر امریکی بالادستی کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے دنیا بھر کے ممالک کیلئےایک رول ماڈل ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد ایران کی پالیسی آزاد وخودمختار رہی ہے اوراس ملک کی عوام قیادت اور حکومت کےشانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس حمایت کے باعث امریکہ کے ایران مخالف منصوبے ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔