ملک میں امریکی اسپانسرڈ بغاوت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے
دوشنبه, ۲۸ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۲:۳۰ ب.ظ
نکولس مادورو:
نیوزنور28 جنوری/ ونیزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ وہ ملک میں امریکی اسپانسرڈ بغاوت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کرراکاس کے ایوان صدر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیکولس میدورو نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملکی آئین کے تحت اقتدار کی ایک شخص سے دوسرے کو منتقلی صرف عوامی رائے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ ونیزویلا میں انتہائی دائیں بازوں کی غیر قانونی حکومت قائم کرکے، عوام کی منتخب اور قانونی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے۔
نیکولس مادورو نے کہا کہ ونیزویلا میں رونما ہونے والے زیادہ تر واقعات کے پیچھے امریکیوں کا ہاتھ ہے تاہم میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اس ملک کے عوام اپنے اندرونی معاملات میں امریکہ کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
- ۱۹/۰۱/۲۸