شام ایک عرب ریاست ہے اور اس کی فطری جگہ عرب لیگ کے اندر ہے
تیونسی وزیر خارجہ:
نیوزنور28 جنوری/ تیونسی وزیر خارجہ کہاہے کہ شام ایک عرب ریاست ہے اور اس کی فطری جگہ عرب لیگ کے اندر ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تیونسی وزیر خارجہ خمیّس الجھیناوی نے تیونس میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہاکہ شام ایک عرب ریاست ہے اور اس کی فطری جگہعرب لیگ کے اندر ہے۔
انھوں نے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی کے سوال کا انحصار تیونس پر نہیں بلکہ خود عرب لیگ پر ہے۔ تنظیم کے وزرائے خارجہ اس موضوع پر فیصلہ کریں گے کہ شام کے استحکام اور سلامتی میں ان کا کیا مفاد وابستہ ہے؟‘‘
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس موقع پر شام کی عرب لیگ میں واپسی کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے الجزائر اور مراکش میں گذشتہ چند روز کے دوران ا س موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ تیونس شام کی عرب خاندان یعنی عرب لیگ میں واپسی کی حمایت کرے ۔