نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسرائیلی فوج کے سابق جنرل کا اعتراف:

نیوزنور28 جنوری/ اسرائیلی فوج کے سابق جنرل نے کہا ہے کہ صیہونی رژیم سنہ 2014ء کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ  میں اپنے اہداف اور مقاصد پورے نہیں کرسکی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سابق جنرل اورکابینہ کے رکن جنرل ریٹائرڈ یوآو گالینٹ نے اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز کے اس دعوے کو مسترد کردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2014ء کی جنگ میں اسرائیل نے اپنے اہداف پورے کرلیے تھے۔

جنرل ریٹائرڈ گیلنٹ نے عبرانی ریڈیو کودیئے گئے ایک انٹریو میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں‌موسم گرما کے دوران 51 دن تک جاری رہنے والی لڑائی میں ہم نہیں کہہ سکتے کہ کون فتح مند ہوامگر ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں کہ ہم اس جنگ میں اسرائیل کے اہداف کے حصول کا دعویٰ کرسکیں۔

جنرل گیلنٹ نے کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ میں متوقع نتائج پورے نہیں ہوسکے غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے پاس قائدانہ صلاحیت نہیں تھی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسرائیل کے پاس ایک طاقت ور فوج ہے اور اس کے پاس تمام جدید وسائل بھی موجود ہیں مگر اس کے باوجود اسرائیلی فوج کا پلڑا بھاری ثابت نہیں ہوا۔ جنگ سے قبل اس کے جو متوقع نتائج مقرر کیے گئے تھےوہ پورے نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 جلائی سنہ 2014ء کو غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 2300 فلسطینی شہید اور گیارہ ہزارسے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی