نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی:

نیوزنور28 جنوری/ مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں ہفتے کے روز یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری کی شہادت اور تیس کے زخمی کیے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو غاصب صہیونی بلوائیوں کے حملوں سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یواین مندوب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ 'ٹوئٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان کہا کہ غرب اردن کے نواحی علاقے رام اللہ میں المغیر کے مقام پر یہودی بلوائیوں کے حملے میں نعسان نامی شہری کی شہادت اور 30 افراد کے زخمی ہونے کے معاملے میں ملوث یہودیوں کا محاسبہ کیا جائے۔

میلاڈینوف نے کہا کہ بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر مسلح یہودی آباد کاروں کا حملہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں ہونے والی جنگی کارروائی ہے اور اسے کسی صورت میں قابل قبول قرار نہیں دیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز یہودی آباد کاروں‌ کی بڑی تعداد نے رام اللہ میں المغیر کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پرحملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دو درن سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

 

فلسطین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی