نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فوجی امور کے سربیائی ماہر:

نیوزنور28مئی/فوجی وبین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے مشرق وسطیٰ علاقے میں ایک اور جنگ کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  علاقے میں ایک اورجنگ شروع ہوئی تو یورپ میں دوبارہ لاکھوں لوگ پناہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’میروسلاف لیزنسکی‘‘نےمشرق وسطیٰ علاقے میں ایک اور جنگ کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  علاقے میں ایک اورجنگ شروع ہوئی تو یورپ میں دوبارہ لاکھوں لوگ پناہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جوہری معاہدے سے نکلنے کا ٹرمپ کا فیصلہ انتہائی خطرناک ہے  یورپی یونین کو اسلامی جمہوریہ ایران کو اس فیصلے سے ہونے والے اقتصادی نقصان کی برپائی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پرامن ٹیکنالوجی  کا استعمال ایران کا مسلمہ حق ہے غاصب صیہونی رژیم گذشتہ دودہائیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے دسیوں  شہید جوہری سائنسدانوں کے خون سے رنگین ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 2015ء میں ہونے والا ایران جوہری معاہدہ  ایک کثیر الجہتی معاہدہ ہے ٹرمپ نے اس معاہدے سے نکل کر ایک اسٹریٹجک غلطی کی ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے غاصب صیہونی رژیم علاقے میں حزب اللہ کی بڑھتی طاقت سے بوکھلائی ہوئی ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کو شام کی سرزمین پر ایران اورحزب اللہ کی موجودگی پر سوال اُٹھانے سے قبل  امریکہ  سے یہ سوال کرنا چاہئے کہ کس کی اجازت پر اس نے ا یک خودمختا وآزاد شام جیسے ملک  کے علاقوں پرناجائز  قبضہ کررکھا ہے۔

انہوں نے ایران اوراسرائیل کے جوہری پروگراموں کا موازنہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پروگرام کی  پرامن نوعیت کو عالمی  ایٹمی توانائی ایجنسی  بارہا تصدیق کرچکی ہے جبکہ اسرائیل کےپاس  2ہزار سے زائد ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں جو پورے علاقے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مشرق وسطیٰ میں اگر ایک اورجنگ شروع ہوئی تو دسیوں لاکھ  مہارجرین یورپ کا رُخ کریں گے جسے یورپی ممالک کیلئے  سنگین مسائل پیدا ہونگے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی