نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

یورپ وقت ختم ہونے سے پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرے

دوشنبه, ۲۸ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۳۳ ب.ظ


ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ:

نیوزنور28 جنوری/ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے مخصوص مالیاتی نظام کے قیام کے لئے یورپ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپ وقت ختم ہونے سے پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے مخصوص مالیاتی نظام کے قیام کے لئے یورپ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپ وقت ختم ہونے سے پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرے

انہوں نے ایران سے متعلق یورپ کی جانب سے خاص مقصد کے لئے بنائے جانے والے نظام (SPV) پر یورپی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی حکام اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرے آئندہ میں ہونے والے اقدامات نہ اسلامی جمہوریہ ایران، نہ یورپ اور نہ جوہری معاہدے کے دوسرے فریقین کے لئے خوشگوار نہیں ہوگا۔

صالحی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے لئے بہت ہی کوششیں کی گئی ہیں لہذا ہم باقی رہنے والے فریقین کی جانب سے اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے تمام وعدوں پر قائم ہے اور عالمی ایٹمی توانائی ادارے کی 13 رپورٹز اس حقیقت کی علامت ہے مگر یورپ کی جانب سے خاص مقصد کے لئے بنائے جانے والے نظام (SPV) کو بعض وجوہات کی بنا پر کسی حد تک سست روی کا سامنا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ یورپی یونین کے سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کی 28 جنوری کو باقاعدہ رونمائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک تعمیری مشاورت کے ذریعے خصوصی مالیاتی نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی