ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی محاذ میں شریک نہیں ہوں گے
دوشنبه, ۲۸ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۱۹ ب.ظ
عراقی وزیرخارجہ:
نیوزنور28 جنوری/ عراقی وزیرخارجہ نے ایران سے متعلق امریکی دباؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی محاذ میں شریک نہیں ہوں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ''محمد علی حکیم'' نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو میں ایران سے متعلق امریکی دباؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی محاذ میں شریک نہیں ہوں گے۔
انہوں نےکہا کہ ہم اینٹی ایران مہم جوئی میں شرکت کی کسی بھی درخواست پر عمل نہیں کریں گے۔
عراقی وزیرخارجہ نے ایران مخالف محاذ میں شامل ہونے پر عراق پر امریکی دباؤ سے متعلق کہا کہ عراق، ایران کے خلاف کسی بھی محاذ کا ساتھ نہیں دے گا۔