یورپی یونین نے سعودی عرب کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا
رپورٹ:
نیوزنور28 جنوری/ مغربی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ یورپی یونین نے سعودی عرب کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مغربی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ یورپی یونین جمعہ کو اس نتیجے پر پہنچی کہ سعودی عرب نے دہشت گردوں کے لئے مالی مدد اور منی لانڈرنگ کے خلاف مہم میں کھلے طور پر کوتاہی سے کام لیا ہے اور وہ دہشت گردوں کی حمایت میں ملوث ہے -
یورپی یونین نے ساتھ ہی یورپی کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرے - یہ پہلی بار نہیں ہے جب سعودی عرب پر یہ الزام ثابت ہوا ہے کہ وہ انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے -
سعودی عرب نے ہمیشہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد کی ہے - سعودی عرب نے شام سے لے کر عراق اور دیگر علاقوں میں داعشی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد کی ہے - سعودی عرب جو دوہزار گیارہ سے شام کی قانونی حکومت کو گرانے اور علاقے میں طاقت کا توازن استقامتی محاذ کے حق میں جانے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے دہشت گرد گروہوں کی مدد وحمایت کو اپنے ایجنڈے میں شامل کررکھا ہے -
اس وقت یورپی یونین کی اس فہرست میں سولہ ملکوں کے نام جن پر دہشت گردوں کی حمایت ک الزام ہے اور سعودی عرب ان ملکوں میں سے ایک ہے جو ابھی اس فہرست میں شامل ہوا ہے -
یورپی کمیشن اور یونین کا یہ ابتدائی فیصلہ ہے جو آئندہ ہفتے پیر کو یورپی یونین کے اٹھائیس رکن ملکوں کے سامنے توثیق کے لئے رکھا جائے گا - یورپی یونین کے اس فیصلے سے سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور ممکن ہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوجائے ۔