افغان قوم نے ایک اور سپر پاور کو شکست دے دی ہے
دوشنبه, ۲۸ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۱:۵۸ ق.ظ
ممتاز پاکستانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور28 جنوری/ ایک ممتاز پاکستانی اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ افغان قوم نے ایک اور سپر پاور کو شکست دے دی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو فورسز نے افغانستان میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے اب افغانستان اور پاکستان کے حالات بہتر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی ہار کو کامیابی میں بدلنے کی کوششیں کررہا ہے۔
واضح رہے کہ تقریبا 17 سال بعد اب امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہے اور کسی بھی مسئلے کا حل فوجی طاقت نہیں بلکہ گفتگواور بات چیت ہے۔