ایران کے میزائلی پروگرام پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:
نیوزنور26 جنوری/ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات واضح کردی ہے کہ ملک کی میزائل قابلیت اور پروگرام پر ہرگز مذاکرات نہیں ہوں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق فرانسیسی وزیرخارجہ"ژان ایو لودریان" کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایران اپنےمیزائلی پروگرام پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کو تسلیم نہیں کرے گا.
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے خلاف کسی خطرے کے پیش نظر میزائل صلاحیت کو کم سے کم مدت میں بڑھا سکتا ہے، خطرات کا سامنا کرنے کے لئے ہم اپنی میزائلوں کی قابلیت کو حالات کے مطابق مزید مضبوط کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن و استحکام کی مضبوطی چاہتا ہے تاہم امریکہ اور بعض یورپی ممالک بشمول فرانس کی جانب سے خطے میں بڑے پیمانے پر مہلک ہتھیاروں کی فروخت سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچنا ہے۔
انہوں نے ایران پر پابندیاں لگانے سے متعلق فرانسیسی وزیرخارجہ کی باتوں کو دونوں ممالک کے تعاون اور سیاسی مکالمے کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، یورپی ممالک کی جانب سے کسی بھی طرح کی نئی پابندیوں کی صورت میں ان ممالک کے ساتھ اپنے تعاون پر نظرثانی کرے گا۔
- ۱۹/۰۱/۲۶